۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ ایران کے نیے منتخب صدر سے خطے میں امن امان اور امت مسلمہ کے اتحاد وحدت کو مزید تقویت ملے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عالم دین و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت السلام و المسلیمین اشفاق وحیدی نے حضرت ایت اللہ ریئسی کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر اپنے خصوصی مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ریئسی کو جمہوری اسلامی ایران کا صدارتی منصب سنبھالنے پر رہبر معظم اور ایرانی غیور اور بہادر عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے جس جوش اور ولولے کے ساتھ ایران عوام نے جناب ریئسی کو منتخب کیا عوامی امنگوں پر پورا اتریں گے اور خط امام خمینی اور خط رہبری پر ثابت قدم رہتے ہوئے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی پوری توانائی بروئے کار لائیں گے، آج جس احسن انداز سے سابقہ صدر نے نیے منتخب ہونے والے رئیس جمہوری کو عہدہ منتقل کیا جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے نیے منتخب صدر سے خطے میں امن امان اور امت مسلمہ کے اتحاد وحدت کو مزید تقویت ملے گی، جمہوری اسلامی ایران کے جمہوریت کے اس عمل کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور جمہوریت کا پرچار کرنے والی قوتوں کے لیے بہترین مثال ہے۔

مزید کہا کہ عصر حاضر میں جبکہ پوری دنیا کی نظریں ایرانی انتخاب پر لگی ہوئی تھییں لیکن ایرانی عوام نے جس انداز میں جمہوریت کو حسن دیا قابل ستائش ہے، بہادر عوام نے شرپسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا یہ سلامی انقلاب کا نتیجہ ہے جس نے عوام کو اپنے حقوق اور جمہوریت کا شعور دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .